ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ضلعی میڈیکل آفیسر کا بھٹکل میں ایچ1این 1سے ہلاک ہونے والی خاتون کے گھردورہ

ضلعی میڈیکل آفیسر کا بھٹکل میں ایچ1این 1سے ہلاک ہونے والی خاتون کے گھردورہ

Tue, 18 Jul 2017 20:38:26    S.O. News Service

بھٹکل:18/جولائی (ایس اؤنیوز)تین د ن قبل ایچ 1این 1جیسی خطرناک بیماری سے ہلاک ہونے والی  کریکال کی ایک خاتون کے گھر منگل کو ضلع میڈیکل آفیسر ڈاکٹر اشوک کمار نے دورہ کرتے ہوئے  خاندان والوں کے ساتھ تعزیت کی اور اُنہیں  پیشگی اقدامات کے متعلق جانکاری دی ۔

بھٹکل تعلقہ کریکال کی مکین 40سالہ خاتون ناگرتنا شنیار موگیر سوائن فلو سے فوت ہوئی تھی ، جس کی اطلاع پر  ضلعی میڈیکل آفیسر ڈاکٹر اشوک کمار نے تعلقہ صحت عامہ محکمہ کے عملے کے ساتھ منگل کی شام مہلوکہ کے گھر پہنچ کر خاندان والوں سے بات چیت کی۔ اس دوران نے انہوں نے بتایا کہ جیسے ہی بخار کے آثار نظر آئیں غفلت اور دیری نہ کرتے ہوئے فوری طورپر اسپتال کا رخ کریں ۔ انہوں نے مہلوکہ کے تینوں بچوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں اپنا موبائیل نمبر دے کر صحت کے معاملے میں تھوڑی سی تبدیلی بھی نظر آئے تو رابطہ کرنے کی بات کہی۔ چونکہ یہ ایک متعدی بیماری ہے اسی وجہ سے خاندان والوں کے صحت کی بھی جانچ کی گئی ۔ اس موقع پر ضلع سولائنس آفیسر ڈاکٹر ونود، تعلقہ میڈیکل ایجوکیشن آفیسر رجنی دیسائی سمیت محکمہ کا عملہ موجود تھا۔


Share: